39

سندھ میں جماعت اسلامی کی مقبولیت میں اضافہ خوش آئند ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل جنرل سیکرٹری ٹریڈرز ونگ جماعت اسلامی فیصل آبادو نامزد امیدواربرائے صوبائی اسمبلی پی پی 111ملک اسامہ سعیداعوان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ اہل کراچی نے خدمت ،محبت اورایمانداری کے نشان ”ترازو”کوووٹ دیکرنئی تاریخ رقم کردی جس پراہل کراچی کاشکریہ اداکرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ امیرکراچی حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں جماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں نے بلدیاتی معرکہ جس شانداراندازسے جیتاوہ اس بات کی نویدہے کہ عام انتخابات میں بھی جماعت اسلامی سرخروہوگی ۔انہوںنے کہا کہ کراچی میں سوسے زائدیوسیز کی نشستیں حاصل کرکے جماعت اسلامی نے لوٹ مار،کرپشن اورقبضہ مافیاکی سیاست زمیں بوس کردی ۔کراچی کے عوام نے دیانتدار قیادت کومنتخب کرکے کرپٹ مافیاکاکراچی سے صفایا کر دیاہے اب انشاء اللہ کراچی ترقی اورخوشحالی کی نئی منازل طے کرئے گا۔جماعت اسلامی کراچی کوروشنیوںاورتجارتی شہربنانے کے لئے دن رات ایک کردے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں