44

سویڈن میں توہین قرآن کا واقعہ گھنائونا فعل ہے

کمالیہ(نامہ نگار) سیاسی و سماجی شخصیت الحاج رانا خرم سعید منج نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کا واقعہ اشتعال انگیز اور گھناؤنا فعل ہے،مغرب کا آزادی اظہار رائے کا لبادہ اوڑھ کر ایسا گھناؤنا فعل ڈیڑھ ارب مسلمانوں کو تکلیف دیتا ہے،مسلم ممالک بالخصوص حکومت پاکستان واقعے کی رسمی مذمت کی بجائے اس معاملے کو عالمی فورمز پر بھر پور انداز سے اٹھائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغرب شروع سے ہی مسلمانوں کی دل آزاری کرتا چلا آرہا ہے اور پھر مسلمانوں کو ہی دہشت گرد قرار دیتا ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ وہ لوگ ہمارے مذہبی جذبات کو مجروح کرتے ہیں جس سے مسلمان آپے سے باہر ہوجاتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں