52

سٹار فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کا BPL کھیلنے کا ارادہ ترک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلادیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) کھیلنے کا ارادہ ترک کر دیا۔ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی فٹنس بحالی پروگرام کے تحت بی پی ایل کھیلنے کا ارادہ رکھتے تھے ۔پروگرام کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے بنگلادیش لیگ کے دو سے تین میچز کھیلنے تھے ۔ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی آئندہ ہفتے لاہور آ جائیں گے ، وہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں پریکٹس کریں گے ۔واضح رہے کہ گھٹنے کی انجری کے باعث شاہین شاہ آفریدی نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں حصہ نہیں لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں