سرگودھا (بیوروچیف) وقت گزرنے کیساتھ ساتھ سبھی عناصر بے نقاب ہوتے جارہے ہیں قوم کو 75سالہ زندگی میں قرضوں کے سواء کوئی سہولت حاصل نہ ہوسکی جسکے باعث آج ہر پاکستانی تقریباً 2لاکھ 25ہزار روپے کا مقروض ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی معاشی افراتفری میں ہر پاکستانی آئندہ چھ ماہ میں اڑھائی لاکھ روپے کا مقروض ہوجائیگا۔ ان خیالات کا اظہار ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خان ایڈووکیٹ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اشرافیہ میوزیکل اقتدار کی کرسی کا کھیل کھیلنے میں مصروف ہے ایک دھڑا اقتدار بچانے دوسرا اقتدار گرانے میں مصروف ہے اس سیاسی افراتفری میں رگڑا صرف عوام کو لگ رہا ہے جس کی شاید کسی کو بھی پرواہ نہیں ہے ۔
8