64

سی پیک کی افادیت کالاباغ ڈیم کی تعمیر سے مشروط ہے

سرگودھا (بیوروچیف) سی پیک منصوبے کی افادیت کالاباغ ڈیم کی تعمیر سے مشروط ہے مستقبل میں دنیا میں جتنی بھی جنگیں لڑی جائیں گی وہ پانی کے مسئلے پر ہوں گی آبپاشی کا سب سے بڑا نظام پاکستان کے پاس ہونے کے باوجود ہر سال اربوں روپے کا پانی سمندر میں گر کر ضائع ہو رہا ہے اگر حکومت نے کالاباغ ڈیم کی تعمیر کو سنجیدگی سے نہ لیا تو مستقبل میں پاکستان کو پانی کا سنگین مسئلہ درپیش ہوگا ان خیالات کا اظہار فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد نسیم حسن، رائو ساجد محمود، عثمان حفیظ، مہر امجد لک، حاجی محمد اکرم’ محمد اسد سمیت دیگر فلور ملز مالکان نے کیا انہوں نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ بلا شبہ خطہ میں گیم آف چینج ہے مگر پاکستان کا معاشی مستقبل سی پیک کے ساتھ کالاباغ ڈیم سے ہے دریائے راوی پہلے ہی نالے کی صورت اختیار کر چکا ہے چناب اور جہلم کا پانی بھارت روک رہاہے دریائے ستلج پہلے سوکھ چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں