گوجرہ(نامہ نگار)ساتویں کلاس کے طالب علم پر سکول ٹیچر کاتشدد آنکھ زخمی ہوگئی بتایاگیاہے کہ محلہ نیوپلاٹ ٹوبہ روڈ کے محنت کش علی احمد کاساتویں کلاس کا طالب علم بارہ سالہ بیٹا محمد عبداللہ حسب معمول گورنمنٹ ایم سی مڈل سکول عید گاہ میں پڑھنے کیلئے گیا جہاں پر اسکے استادنے سبق یاد نہ کرنیکی پاداش میں اس کو مبینہ تشدد کانشانہ بنادیا جس کی آنکھ پر سکیل لگنے کی وجہ سے اس کی آنکھ زخمی ہوگئی جس پر سکول کے لڑکوں نے طالب علم کو طبی امداد کے بعد گھر پہنچایاجس پر اہل خانہ نے میڈیکل کے لیئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال رجوع کیا تو انہوں نے اس کو صلح کا کہہ کر ٹرخا دیا سکول وہسپتال انتظامیہ نے الزامات کی تردید کی ہے والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے مار نہیں پیار کے اس سلوگن کے برعکس عمل کافوری مطالبہ کیا ہے ۔
18