47

عازمین حج وعمرہ کیلئے انشورنس فیس میں بڑی کمی

اسلام آباد(بیوروچیف)سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کورونا سے پہلے کا حج کوٹہ بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرہ ویزا کی معیاد بھی 30دن سے بڑھا کر 90دن کر دی گئی۔ڈاکٹر توفیق الربیع نے ایک بیان میں کہا رواں سال حج کیلیے عازمین کی تعداد پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے۔ ڈاکٹر توفیق الربیع نے حج کے لیے عمر کی حد بھی ختم کرنے کا اعلان کیا۔ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا کہ عمرہ کی جامع انشورنس فیس235 ریال سے کم کر کے 88 ریال اور حاجیوں کیلیے انشورنس فیس کو 109 ریال سے کم کر کے 29 ریال کر دیا گیا۔عمرہ ویزا رکھنے والے اب پوری مملکت میں گھوم سکتے ہیں،دیگر تمام ویزوں کے حامل افراد کو عمرہ کرنے کی اجازت ہے، عمرہ کے ویزے کی مدت میں بھی30 دن سے بڑھا کر 90 دن تک کر دی گئی، نسک پلیٹ فارم کا آغازکرتے ہوئے الیکٹرانک طور پرچوبیس گھنٹے سے کم وقت میں ویزا کے اجرا کی اجازت دے دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں