لاہور (بیوروچیف) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔ ملاقات کے بعد زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ کافی دنوں کے بعد عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، ملکی اقتصادی معاملات اور معیشت تباہی کے دہانے پر ہے، اس دلدل سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے جتنی جلدی الیکشن ہوں گے حالات اتنی جلدی ہی ٹھیک ہوں گے۔اعجاز الحق نے کہا کہ معیشت کا برا حال موجودہ حکومت کی وجہ سے ہوا ہے، حکومت کو بتا چکا ہوں، دو ماہ پہلے انتخابات سے کیا ہو جائے گا؟ ہر ادارے کے ساتھ تعلقات اچھے ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ محاذ آرائی سے کچھ نہیں ہوگا، غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے کردار ادا کر سکتا ہوں، ماحول کو سازگار بنانے میں کردار ادا کرنا چاہیے
49