مکوآنہ(نامہ نگار )عمران خان نے امپورٹڈ حکمرانوں کو بند گلی میں دھکیل دیا،جلد از جلد عام انتخابات ہی پاکستان کو سیاسی اور معاشی عدم استحکام سے نکالنے کا واحد حل ہیں،پی ڈی ایم کو کارکردگی دکھانے کیلئے کچھ نہیں اس لئے انتخابات لڑنے اورکروانے سے ڈر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے ضلعی صدروایم این ایچوہدری رضا نصراللہ گھمن نے چک نمبر 229ر۔ب مکوآنہ میں امیدوارپی پی 105سابق ایم پی اے رائے احسن رضاکھرل کے ہمراہ رائے ابراہیم کھرل’ شاہدگجر’رائے محمد یسین کھرل و دیگر معززین سے ملاقات کے موقع پر کیا
38