فیصل آباد (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن مرکزی کونسل کے ممبر سید محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ عمر ا ن نیازی کی جیل بھرو تحریک ملکی مفاد میں نہیں ، ملک کا جو حال عمران نیا ز ی اور اسکی نااہل ٹیم کیا ہے اسکی سزا عوام بھگت رہے ہیں قوم سے معافی مانگنے جلسے جلوس لانگ مارچ ، جیل بھرو تحریک شروع کر نا ملک وقوم کو زندہ درگور کرنا ہے اب عوام انکی حرکتوں کو بخوبی سمجھ چکی ہے اب عمرا ن نیازی پر بھروسہ کرنا موت کو گلے لگانے کے مترادف ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ باشعور عوام ا ب عمران نیازی کے جھانسے میں نہیں آئی گی پاکستانی عوام بخوبی عمر ا ن نیا زی کے جھوٹ ، فریب اور مکروں کو سمجھ چکی ہے وہ اب عمران نیازی کا ساتھ دینے کی بجائے وزیراعظم میاں شہباز شریف کا ساتھ دیگی۔
27