45

عمران خان کی قبل ازوقت الیکشن کروانیکی خواہش پوری نہیں ہو گی

فیصل آباد (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن علما مشائخ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ حافظ محمد امجد نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی توڑنے کے باوجود بھی 90 روز میں الیکشن عمران خان کے لئے اپریل فول ہو سکتا ہے الیکشن کمیشن مردم شماری میں مصروف جس کے لئے اسے 4 ماہ درکار ہیں جبکہ عام انتخابات میں 100 دن باقی ہوں گے تو قانونی طور پر ضمنی الیکشن نہیں ہو سکتے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سڑکوں پر تماشہ لگانے کی بجائے قانونی اور جمہوری طریقے سے وقت کا انتظار کر لیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں