لاہور(بیوروچیف)سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے فواد چوہدری سے متعلق بیان پر پی ٹی آئی رہنما کی اہلیہ کا بیان بھی سامنا آ یا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پرویز الہی کو بھی انکی 5سالہ وزارت اعلی سے پہلے 2002 میں گرفتار کر لیا جاتا تو آج پنجاب کا حال وہ نہ ہوتا جو ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پرویز الہی کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں وہ فواد سے متعلق نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ اگر فواد چوہدری کو ایک ماہ پہلے گرفتار کر لیا جاتا تو اسمبلی نہ ٹوٹتی۔بعد ازاں چوہدری پرویز الہی نے فواد چوہدری سے متعلق اپنے بیان پر معذرت بھی کر لی تھی، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے فواد چوہدری کے خاندان کے ساتھ اچھے روابط ہیں۔
60