فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں شام سے رات گئے تک ہونے والی بارش23.50ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ‘سب سے زیادہ غلام محمد آباد میں38.5ملی میٹر جبکہ ڈوگر بستی میں24ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ‘گلستان کالونی میں21ملی میٹر ، مدینہ ٹائون میں 18 ملی میٹر اور علامہ اقبال کالونی میں15ملی میٹر ریکارڈمنیجنگ ڈائریکٹر واسا جبار انور کی ہدایات پر فیلڈ آپریشنز افسران اور سٹاف مین روڈز پر نکاسی آب کیلئے متحرک رہا’واسا آپریشنز سٹاف کی جانب سے تمام مین روڈز اور چوراہوں کو بارشی پانی سے کلیئر کر دیا گیا ہے ، ایم ڈی واساروڈ سے بارشی پانی کی نکاسی کے بعد شہریوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے سٹاف مستعد اور چوکس ہے۔
58