44

قرآن پاک کی درست طباعت انتہائی حساس معاملہ ہے

فیصل آباد (پ ر) پاکستان فلا ح پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سید آفتاب عظیم بخاری نے کہا کہ قر آ ن پاک کی درست طباعت انتہا ئی حسا س معاملہ ہے، لاہور ہائی کو ر ٹ کے احکا مات پراتحادی حکو مت کے وزیراعظم ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹواور وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کردار لائق تحسین ہے۔ ملک بھر میں قر آن کریم کے متن اور ترجمہ کی د ر ست طباعت کے حوالے سے لا ہور ہائیکورٹ لاہو ر نے گذشتہ د نو ں ایک کیس میں نہا یت اہم فیصلہ جا ری کیا تھا۔ پا کستا ن فلاح پارٹی کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سید آفتاب عظیم بخاری نے کہا کہ یہ ثو ا ب کیسا تھ ساتھ انتہائی ذمہ داری کا بھی کام ہے۔ و ز ا ر ت مذہبی امور قرآن کا ایک مستند نسخہ عربی بمعہ تر جمہ تمام صوبائی قرآن بورڈ سے تائید کیلئے بھجوا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں