33

لاہور قلندر PSLمیں ٹائٹل کے دفاع کیلئے تیار ہوں ‘ شاہین آفریدی

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی پرفارمنس یا ٹائٹل کے دفاع کا کوئی ٹارگٹ سیٹ نہیں کیا، میری توجہ اس وقت اپنی فٹنس پر ہے اور اس کے لیے میں محنت کر رہا ہوں۔ پاکستان سپر لیگ کی چیمپئین لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل 8 میں فینز کو لاہور قلندرز کی طرف سے اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، ہماری ٹیم پاکستان سپر لیگ کے لیے تیار ہے ۔فاسٹ باؤلر کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم میں آٹھ نو کھلاڑی وہی ہیں جو پہلے بھی پلینگ الیون کا حصہ ہیں، جہاں ہمیں ضرورت تھی وہاں ہم نے نئے کھلاڑیوں کو لیا ہے ، اس لیے میں کہہ سکتا ہوں کہ پی ایس ایل 8 کے لیے ہماری ٹیم اچھی بنی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سکندر رضا اور لیام ڈاؤسن دنیا بھر میں لیگز کھیل رہے ہیں، سکندر رضا کی حالیہ کارکردگی شاندار ہے ، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی وہ اچھا کھیلے ۔شاہین شاہ آفریدی کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں ابھی اپنی تیاریوں سے انجوائے کر رہا ہوں، وقت آنے پر چیزیں دیکھتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں