37

مریم نواز یکم فروری سے الیکشن کمپین چلائیں گی

لاہور(بیوروچیف ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لے گی، پارلیمانی بورڈ سے متعلق نوازشریف نے نام تقریباً فائنل کرلیے، پارلیمانی بورڈ فیصلے کرے گا کہ کہاں سے کس نے الیکشن لڑنا ہے، پارلیمانی بورڈ کی صدارت میاں نواز شریف خود کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ الیکشن سے متعلق ابتدائی انتظامات اور معاملات پر نوازشریف نے مشاورت کی، نواز شریف نے پاکستان میں بھی لوگوں سے ویڈیو لنک پر مشورہ کیا۔رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ امیدوار کو ٹکٹ پارلیمانی بورڈ دے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں