گوجرہ(نامہ نگار)موٹرسائیکل سوار ڈاکوئو ں نے موبائل شاپ سے ایک لاکھ روپے سے ز ا ئدکی رقم لوٹ لی۔معلوم ہواہے کہ شاہ عالم کالونی گوجرہ کے وسیم نے موچیوالہ روڈ پر موبائل شاپ بنا رکھی ہے جہاں وہ حسب معمول موجود تھاکہ اس دوران موٹر سائیکل تین نامعلوم مسلح ڈاکواس کی دکان میںگھس گئے اورگن پوائنٹ پر جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے1لاکھ سے زائد کی نقدی چھین کر فرارہو گئے ۔واردات سے سٹی پولیس گوجرہ کوآگاہ کر دیاگیاتاحال مقدمہ کے اندراج کی اطلا ع موصول نہیں ہوسکی۔
48