فیصل آباد (پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن مرکزی کونسل کے ممبر سید محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہوچکی ہے پاکستان مسلم لیگ ن الیکشن لڑنے کے لئے بالکل تیار ہے، محترمہ مریم نواز کے تاریخی استقبال کے بعد انتخابات سے قبل میاں محمد نواز شریف بھی اپنی قیادت میں چھینا گیا ووٹ بنک واپس لے کر دکھائیں گے ۔ حالات جیسے بھی ہوں میاں نواز شریف کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے الیکشن میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے انشا اللہ جلد ہی عمران نیازی جیل میں ہونگے’ کرپٹ ٹولے نے 6 ماہ میں جتنی لوٹ مار سب کو پتہ چل جائیگا اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیا ست دان کی منزل پارلیمنٹ ہوتی اور اس کی بقا کیلئے وہ ہر طرح کی قربانیاں دیکر اسکا تحفظ کرتا ہے۔
65