139

مسلم لیگ (ن) ملک کو معاشی مشکلات سے نکالے گی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنمااورپی پی 113سے نامزداُمیدوارراناعلی عباس خاں نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف جلسوں میں عوام کے ساتھ جووعدے کر رہے ہیں اُمیدہے وہ100فیصدپورے ہوں گے ۔ملک کے موجودہ حالات میں مہنگائی ایک اہم مسئلہ ہے۔اُن کاکہنا تھا کہ 2017تک پٹرول گیس،بجلی اورروزمرہ کی تمام اشیاء غریب عوام کی پہنچ سے دورنہیں تھیں۔ریاست مدینہ کے دعویدار نے آئی ایم ایف کے ساتھ عوام دشمن معاہدے کرکے غریب عوام کوچولہے ٹھنڈے کردیے۔انتخابی مہم کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ 8فروری کوعوامی مینڈیٹ ملاتو میاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن سیاسی استحکام کی بجائے معاشی استحکام کوترجیح دے گی۔اُنہوں نے کہاکہ گزشتہ روزبھی نگراں حکومت نے بجلی کی قیمت میں ساڑھے5سو روپے جواضافہ کیاہے اس سے غریب عوام پریشان ہیں۔ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے نام پر 39ارب80کروڑ کابوجھ غریب عوام کے لئے ناقابلِ برداشت ہے جبکہ اس سے قبل پٹرولیم مصنوعات اورسوئی گیس کی قیمتوں میں بھی ناقابلِ برداشت اضافہ کیاگیا ہے۔اُنہوں نے نگران حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ کم ازکم غریب عوام کوکسی طرح بھی مہنگائی پرریلیف دیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں