جھنگ (نامہ نگار)دو مختلف واقعات میں 80سالہ شخص اور 38سالہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پہلا وقوعہ تھانہ موچی والا کے علاقہ چک نمبر 441ج ب میں پیش آیا جہاں زمین کے تنازع پر دو فریقین کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں ملزمان آصف، ثناء اللہ، غلام عباس اور اکبر وغیرہ نے کلہاڑیوں اور سوٹوں سے پے در پے وار کر کے 80سالہ شخص محمد اسلم، اسکے دو بیٹوں عمران، عبد الرحمن اور دو بہوئوں شبنم اور شماں کو شدید زخمی کر دیا۔ محمد اسلم کو کلہاڑیوں کے وار لگنے سے شدید زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔ دوسرا وقوعہ تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کے علاقہ موضع بنڈی مدوکی میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے 38سالہ محمد آصف کو آگ لگا کر قتل کر دیا۔ محمد آصف کی لاش قریبی کماد کی فصل میں پڑی ملی۔ محمد آصفف کے لواحقین کے مطابق مقتول محمد آصف کی بیویناراض ہو کر میکے گئی ہوئی تھی اور اس نے خرچے کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا۔ انہیں شبہ ہے کہ محمد آصف کو اس کے سسرال والوں نے مبینہ طور پر قتل کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے۔
53