42

مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر مظالم کا عالمی برادری نوٹس لے

فیصل آباد (پ ر) کشمیریوں کی جدوجہد آزادی رائیگاں نہیں جائے گی بھارت کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کر کے بھی کشمیری عوام کو غلام نہیں بنا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ فیصل آباد امیدوار پی پی114 عمر فاروق کاہلوں نے ڈگرانواں روڈ پر واقع تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 5فروری کو یوم یکجہتی کا اظہار پاکستانی قوم کی جانب سے کشمیری عوام سے بھرپور حمایت کا اعادہ ہے پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے اور دعاگو کہ وہ وقت جلد آئے جب بھارت کے تسلط سے کشمیریوں کو آزادی حاصل ہو اور وہ پاکستان کے ساتھ الحاق کریں۔ چوہدری عمر فاروق نے مزید کہا کہ نہتے کشمیریوں کو طاقت کے زور پر زیادہ دیر تک دبایا نہیں جا سکتا۔ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے، مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم رکوائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں