97

مقرب الٰہی ٹیلنٹ ایوارڈ فروغ تعلیم کاذریعہ ہے

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)پرائیویٹ سکولز فورم کے زیر اہتمام مقرب الہی ٹیلنٹ ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا ،بچوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کیلئے مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے،رانا شاہد مقرب،نجی تعلیمی اداروں میں بچوں کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر کرنے میں والدین کا کردار سب سے اہم ہے ،تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ سکولز فورم کے زیر اہتمام مقرب الہی ٹیلنٹ ایوارڈ کا انعقاد68ج ب سٹڈی ہوم سکول میں کیا گیا جس میں کلاس پنجم کے 315طلبا و طالبات اور 28سکولز نے شرکت کی امتحانی سنٹر کو بورڈ امتحانات کی طرز پر ترتیب دیا گیا مقرب الہی ٹیلنٹ ایوارڈ کو علاقہ بھر کے نجی تعلیمی اداروں ،والدین،طلبا و طالبات نے خوب سراہا والدین کا کہنا تھا کہ ایسے امتحانات سے آنیوالے وقت میں بچوں کو پرچہ جات حل کرنے ،طریقہ کار اور مقابلے کا رجحان پیدا ہوتا ہے مقرب الہی ٹیلنٹ ایوارڈ میں رانا شاہد مقرب،زاہد رشید بسرا،محمد اسلم بٹ،رانا جابر رشید،ملک طارق،شیخ غلام سرور ،محمد سعید علوی،میاں محمد رضوان،محمد اکرم شفیق،سید محسن گیلانی اور فی میل ٹیچرزز نے خدما ت سر انجام دی اور بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے مزید کوششیں جاری رکھنے کا عزم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں