26

ملکی معیشت سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ‘ سکندر اعظم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملکی معیشت سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے’ معاشی بہتری کیلئے فل الفور امپورٹ پر تمام پابندیاں ختم کی جائیں تاکہ ملکی ضروریات پوری کی جا سکیں’ ان خیالات کا اظہار فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس سے گروپ لیڈر رانا محمد سکندراعظم خاں’ صدر رانا فخرحیات خاں’ جنرل سیکرٹری چوہدری عاصم حبیب سمرا’ سینئر وائس چیئرمین چوہدری حبیب الرحمن گل’ فنانس سیکرٹری ملک وقاص احمد’ رانا اکرام اللہ خاں’ چوہدری امانت ‘ حاجی انور نے کیا’ اجلاس کے مہمان خصوصی فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر سجاد ارشد تھے’ مقررین نے کہا کہ امپورٹ کی بندش دے پاکستان کے تمام کمائو سیکٹر شدید مشکلات سے دوچار ہیں’ ہم چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد سے ڈیمانڈ کرتے ہیں کہ چیمبر کے پلیٹ فارم سے تاجروں اور صنعت کاروں کی آواز ارباب اختیار تک پہنچائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں