فیصل آباد(پ ر)پاکستان تحریک انصاف مینارٹیز ونگ ویسٹ ریجن پنجاب کے انفارمیشن سیکر ٹری عاصم سندھو نے کہاکہ ملک پر پی ڈی ایم کی صورت میں بددیانت ٹولہ مسلط ہے ،امپورٹڈ حکمر ان مسلسل غریب عوام کا خون چوس رہے ہیں ،دس ماہ میں امپورٹڈ حکومت نے ملکی معیشت کا ستیاناس کر دیا ہے ، حکمران اتحادنے اپنے کرپشن کیسز معاف کراکر پاکستان کو مقروض ، اداروں کو مفلوج اور عوام کو مفلوک الحاج بنا دیا ہے جس سے نجات حاصل کرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے ۔ ا نہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا ا ضافہ ایک دفعہ پھر عوام کے لیے شدید معاشی مشکلا ت کا باعث بنے ، عمران خان کے 34 حلقوں سے الیکشن لڑنے کے اعلان سے پی ڈی ا یم کو سانپ سونگھ گیا ہے، ایسا لگ رہا ہے جیسے پی ڈی ایم کے پائوں کے نیچے سے زمین نہیں رہی۔
55