37

ملک کی معاشی صورتحال نازک قرار

اسلام آباد (بیوروچیف ) چیئر مین ایف بی آر محمد عاصم نے ا نکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورتحال اس وقت بہت نازک ہے ، کوشش کریں گے سالانہ ٹیکس ہدف کو حاصل کر سکیں ۔ چیئر مین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ معیشت کی بحالی کیلئے مختلف اقدامات کیے ہیں ، درآمدات اور برآمدات کے کاموں میں مزید تیزی لائی گئی ، ٹیکس گیپ کو کم عرصے میں فل کرنے کی کوشش کریں گے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں آمدنی میں شارٹ فال کا سامنا ہے ، رواں سال 7.4ٹریلین ٹیکس اکٹھا کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، کوشش کریں گے کہ ہدف حاصل کر سکیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں