9

منڈی صادق گنج میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر عام،شہری سراپا احتجاج

منڈی صادق گنج (نامہ نگار)شہر بھر میں صفائی کے حالات بد ترین کوڑے کرکٹ کے ڈھیر عام چیف آفیسر نے جھاڑو دے کر ہفتہ صفائی کا ڈرامہ کیا عملا کام ایک دن بھی نہ ہوا ڈپٹی کمشنر بہاول نگر سرپرائز وزٹ کریں شہر بھر میں صفائی کے انتظامات بدترین ہو چکے ہیں محلہ قصاباں محلہ نوری محلہ غزنوی محلہ موچی پورہ محلہ نظام پورہ اور کچی آبادی اور شہر کی دیگر گلیوں اور روڈز کے گرد کوڑے کرکٹ کے ڈھیر عام پڑے ہیں چیف آفیسر اربن یونین کونسل منڈی صادق گنج نے چند دوز قبل مین بازار میں جھاڑو لگا کر ہفتہ صفائی شروع کرنے کا ڈرامہ کیا جو کہ صرف فوٹو سیشن کی حد تک ہوا اس کے بعد ایک دن بھی شہر میں صفائی کے انتظامات کی بہتری کے لئے کوئی کام نہ ہوا جبکہ شہر میں موجود کوڑے کرکٹ کے ڈھیر ہر روز بڑھتے جا رہے ہیں شہری اپنی مدد آپ کے تحت پیسے دے کر اپنی گلیوں سے کوڑا کرکٹ اٹھوانے پر مجبور ہیں یا مختلف مقامات پر کوڑے کے ڈھیروں کو آگ لگا دی جاتی ہے ہیوی مشینری کی دستیابی کے باوجود صفائی میں تو بہتری نہ آئی البتہ پٹرول اور ڈیزل کے جعلی بلوں کی مد میں کرپشن میں بڑا اضافہ ہو گیا چیف آفیسر ضلع کونسل بہاول نگر حالات سے آگاہی کے باوجود بہتری کے اقدامات نہ کر سکے شہریوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر بہاول نگر سے شہر میں صفائی کی ابتر ترین صورت حال پر نوٹس لے کر اسے بہتر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں