منڈی صادق گنج(نامہ نگار)مین بازار سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے شہری’مین بازار میں سرکاری دوکان کا کرایہ کم سرکاری دوکان کے آگے ریڑھی اور پھٹے کا بھتہ ڈبل’مین بازار میں موجود تجاوزات شہریوں کے لئے مستقل پریشانی بن چکی ہیں مین بازار میں خریداری کے لئے آنے والے شہری جن میں خواتین اور عمررسیدہ افراد بھی شامل ہوتے ہیں انتہائی مشکل سے اپنی خریداری کر پاتے ہیں شہریوں کے لئے مین بازار سے تجاوزات کا خاتمہ ایک خواب بن چکا ہے محمد یوسف علی احمد ذوالفقار علی کا کہنا ہے مقامی انتظامیہ کے افسران اور اہلکاران اپنی موجودگی میں جن تجاوزات کو ختم کرواتے ہیں وہ ان کے جاتے ہی دوبارہ قائم کر لی جاتی ہیں مین بازار میں موجود ریڑھیاں اور پھٹے جن سے دوکاندار 3سے5ہزار روپے ماہانہ وصول کرتے ہیں جب تک ان کے لئے متبادل جگہ کا بندوبست نہیں کیا جاتا تب تک مین بازار سے تجاوزات کا خاتمہ ناممکن ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ ان تجاوزات کے سامنے پوری طرح بے بس ہے اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد اس کے لئے مستقل لائحہ عمل ترتیب دیں تا کہ مین بازار میں موجود ان تجاوزات کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ ممکن ہو سکے۔
40