کمالیہ(نامہ نگار) امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 122 چوہدری شاہد اقبال گجر نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ عمران خان حکومت کی چار سالہ غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ملک کی معیشت کو سہارا دینا ہے جس کو سابقہ عمرانی فتنے نے ملک کو ہر طرح سے نقصان پہنچایا ہے۔ اب پی ڈی ایم کی حکومت گرتی ہوئی ملکی معیشت کو سہارا دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز اس وقت جن مسائل کا شکار ہے ان مسائل حل صرف اور صرف ذاتیات کو چھوڑ کر ملک کی ترقی کیلئے ایک ہونے میں ہے۔چوہدری شاہد اقبال گجر نے کہا کہ جس معیشت کو سابقہ حکومت نے خطر ناک سطح پر ڈبویا تھا اس سے ملک کو نکالنا عوام اور تمام جماعتوں کی ذمہ داری بنتی ہے ا نہو ں نے کہا کہ قوم کو انتخابات سے کوئی غرض نہیں۔ قوم اس وقت اپنے مسائل کا حل چاہتی ہے ا نہو ں نے کہا کہ ملک کو اس وقت سیاسی اور معاشی ا ستحکام کی ضرورت ہے۔لوگوں کے کاروبار عروج پر تھے کہ اچانک ملک کی ترقی کا پہیہ رک گیا۔
102