44

مہریٰسین درسانہ نے ہمیشہ وکلاء کی فلاح کیلئے کام کیا

کمالیہ(نامہ نگار) بار ایسوسی ایشن کے ممبر ملک شہزاد ملانہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مہر یٰسین درسانہ کو بار ایسوسی ایشن کمالیہ کے سال 24ـ2023 کے سالانہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔ ہمارے گروپ کی بھرپور حمایت ان کے ساتھ ہے جبکہ دیگر وکلاء بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تاریخ گواہ ہے کہ مہر یٰسین درسانہ ایڈووکیٹ نے ہمیشہ وکلاء کی فلاح و بہبود اورمسائل کے حل کو اولین ترجیح دی ہے اور اس سلسلے میں اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے رہے ہیں۔ وکلاء کی کثیر تعداد بھی اسی لئے ان کے ساتھ ہے کہ وہ ان کے مسائل کی ترجمانی بہتر انداز میں کرتے ہوئے ان کو حل کروانے کیلئے دن رات کوشاں رہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں