فیصل آباد(پ ر)پاکستان تحریک انصاف این اے 108 کے رہنما میاں نبیل ارشد نے کہا ہے کہ نااہل اور نالائق گروہ نے ملکی معیشت تباہ کر دی ہے ‘ عوام مہنگائی اور بے روز گاری سے مر رہے ہیں ۔بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی شدید متاثر ہے ۔ 40 فیصد بجلی کی پیداوار میں کمی جان بوجھ کر کی جارہی ہے۔ رات دن بجلی کی بندش سے انڈسٹریاں بند ہوتی جارہی ہیں فیصل آباد میں 90 سے زائد انڈسٹری بند ہونے سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہونے سے بے روزگاری میں ریکارڈ اضافہ ہوچکاہے ۔ کاروبار پہلے ہی برباد ہیں اور اوپر سے اوقات کار بھی کم کر دیئے گئے ہیں جو کہ بڑاظلم ہے نااہل حکمرانوںکی پلاننگ مکمل طورپر فیل ہو چکی ہے ۔ محکمہ پانی و بجلی بھی فنانس اور دوسرے محکموں کی طرح مکمل طورپر ناکام ہے ۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حکمران یقینی شکست سے خوف زدہ ہیں اور وہ الیکشن سے فرار اختیار کر رہے ہیں ۔ فریش مینڈیٹ کے بغیر نظام نہیں چل سکتا ہے نااہل حکمران مکمل طور پر عوام کا اعتماد کھوچکے ہیں ۔ انہوںنے غیر ملکی سازش کے تحت شب خون مار کر اقتدار پر قبضہ کر رکھاہے ان کو ہر صورت جاناہو گا الیکشن کروائے بغیر ان کی جان نہیں چھوٹے گی ۔
50