32

ناتجربہ کار وٹرنری ڈاکٹر مقدمہ کی زد میں آ گیا

گوجرہ(نامہ نگار)دوران زچگی گائے اور اس کے بچے کوغفلت والاپرواہی سے مار نے کے الزام میںڈاکٹرساتھیوں سمیت مقدمہ کی زد میں آگیاچک نمبر347ج ب کے مختار حسین نے تھانہ نواں لاہورمیں مقدمہ درج کر اتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ اس کی سات لاکھ روپے مالیت کی گائے نے بچے کو جنم دینا تھا جس کیلئے ڈاکٹرامان اللہ کو گائے دکھانے کیلئے بلایاتوڈاکٹر وغیرہ تین افراد نے غفلت ولاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہو ئے اس کی گائے اور جنم دینے والے بچے کو مار دیا۔تھانہ نواں لاہور پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں