80

ناقص کارکردگی والے پولیس افسران کی بازپرس ہو گی

ساہیوال(بیوروچیف) آر پی او ساہیوال نے ڈی پی او ساہیوال،ڈی پی او اوکاڑہ،ڈی پی او پاکپتن کو میڈیا کو غلط انفارمیشن دینے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ افسران کو بھی متعدد معاملات میں لاعلم رکھنے پر ڈی ساہیوال رینج کے تینوں ڈی پی اوزکو تنبیہی لیٹر لکھ دیا۔پی آر او برانچ کی طرف سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ناروا سلوک اور مختلف خبروں کے وائرل ہونے اور سوشل میڈیا سمیت دیگر فورم پر اٹھائے گئے پولیس کی کارکردگی پر سوالات کا خاطر خواہ جواب نہ دینے پر سخت ہدایات جاری کر دیں اور ائیندہ ایسی کسی غفلت کو برداشت نہ کیے جانے کی وارننگ جاری کر دی۔آر پی او ساہیوال محبوب رشید میاں نے جاری کردہ لیٹر میں پی آر او برانچ سمیت متعلقہ برانچز کی لاپرواہی اور غلط معلومات مہیا کیے کا جانے پر آئی جی پنجاب کو اٹھائی جانے والی خفت کا بھی اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں