38

نامعلوم افراد کی فائرنگ ‘ نوجوان قتل

ساہیوال(بیورو چیف)نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق فرنیچر کا کاریگر رمضان والدہ کی دوائی لینے موٹرسائیکل پر گیا جو کافی دیر تک واپس نہ آیا تو اسکے بھائی محمد اکرم نے تلاش شروع کی اور رات کے وقت فرید ٹائون قبرستان کے قریب پہنچے تو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے رمضان کو قتل کردیا اور فرارہوگئے۔ پولیس تھانہ فرید ٹائون نے محمدا کرم کی رپورٹ پر مقدمہ قتل درج کرلیا ہے فرید ٹائون پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں