ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) نواب اڈا کے قریب موٹرکار میں سوار میاں بیوی پر دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ‘ 49سالہ خاوند محمد اسلم بلوچ سکنہ گھونسر شدید زخمی ‘ تشویشناک حالت میں ملتان ریفر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 49سالہ محمد اسلم بلوچ ولد خادم حسین سکنہ گھونسر اپنی بیوی (الف ۔ بی بی )کے ہمراہ موٹرکار اپنے سسر کے گھر بستی استرانہ جنوبی کی طرف آرہا تھا کہ ڈیرہ ملتان روڈ بھٹی ماربل فیکٹری نواب اڈا کے قریب ایک موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح ملزمان آئے اور پچھلی سیٹ پر بیٹھے ملزم نے محمد اسلم پر بانیت قتل فائرنگ کردی ‘ جس سے وہ موقع پر شدید زخمی ہو گیا۔
66