جھنگ (نامہ نگار) نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے محنت کش کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کا رہائشی پٹھان حبیب شاہ ولد عبدالوہاب جھنگ کے علاقہ موضع لک بدھڑ میں رہائش پذیر تھا اور لوڈر رکشہ پر کپڑا لوڈ کر کے مختلف علاقوں میں جا کر فروخت کرنے کا کام کرتا تھا۔ گزشتہ روز حبیب شاہ کپڑا فروخت کر کے گھر واپس آ رہا تھا کہ راستہ میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ سیٹلائٹ ٹائون نے دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
48