111

نواز شریف کا پارٹی عہدیداروں کی کارکردگی پر عدم اطمینان

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ( ن) کے قائد نوازشریف نے ملکی سیاسی صورتحال کے تناظر میں بنیادی نوعیت کے فیصلوں کیلئے سینئر پارٹی رہ نماؤں سے مشاورت جاری ہے، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق نے ان سے طویل ملاقات کی ملاقات میں سینئرنائب صدر مریم نواز بھی موجود تھیں،ایاز صادق سے ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر نواز شریف کا تفصیلی تبادلہ خیال اور مشاورت کی گئی ،ملاقات میں مسلم لیگ ن پنجاب کی تنظیم نو سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی ،ایاز صادق نے مختلف پارلیمانی اور سیاسی امور پر اتحادیوں سے ہونے والی ملاقاتوں پر بھی اعتماد میں لیا،ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف موجودہ پارٹی ڈھانچے سے مکمل طور غیر مطمئن ہیں ،قائد پارٹی کے تمام سینئر رہنمائوں سے مرحلہ وار مشاورت کریں گے اور ان کی تجاویز کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل پر اعلان کیا جائیگا، ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور پرویز رشید لندن پہنچ چکیہیں اور دیگر رہنمائوں کوبھی مرحلہ وار طلب کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں