فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکے چوریاں عام’ 32وارداتوں میں لاکھوں مالیت کی نقدی’ طلائی زیورات’ موبائل فونز چھین لیے گئے’ چوروں نے بھی درجنوں گاڑیاں’ مویشی ودیگر گھریلو قیمتی سامان چرا لیا’ پولیس واقعات کا سراغ نہ لگا سکی۔ واقعات کے مطابق تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ میں انصاف روڈ پر نوید خلیل سے 47ہزار کی نقدی’ موبائل فون’ ضروری کاغذات چھین لیے گئے’ غلام محمد آباد بی بلاک میں محمد سلیمان کی موٹرسائیکل’ نقدی 85ہزار بھی چھین لی گئی’ کمپنی باغ میں زبیر اسلم کی موٹرسائیکل چور لے گئے’ کارخانہ بازار میں محمد سلیمان کی موٹرسائیکل چور لے اُڑے’ وویمن کالج کے قریب کانسٹیبل ارشاد محمود کی موٹرسائیکل گورنمنٹ کالج خواتین سے چور لے اُڑے’ سوتر منڈی علی سنٹر سے محمد نثار کے رہائشی کمرہ سے نقدی وقیمتی سامان چوری ہو گیا’ ضلع کچہری میں کاشف کی موٹرسائیکل چور لے اُڑے’ بائو والا میں بشیر احمد کے کریانہ سٹور سے تالے توڑ کرچور نقدی وقیمتی سامان لے گئے’ رمضان ہوٹل سے مقصود کی موٹرسائیکل چور لے اُڑے’ غلام محمد آباد میں رضا کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی’ سبحان اﷲ مسجد کے قریب ارشد کی گاڑی چوری ہو گئی’ ملت کالونی میں حفیظ کی موٹرسائیکل چور لے گئے’ گرین بیلٹ بٹالہ کالونی میں آصف کا واٹر پمپ وغیرہ چوری ہوگیا’ العزیز ہوٹل کے قریب عبدالرحمن کی ٹرالی بمعہ اینٹیں چوری ہوگئیں’47ج ب میں عبدالرزاق کی دکان سے چور قیمتی سامان لے گئے ’39گ ب میں محمد کاشف کے 6عدد سولر پلیٹ چوری ہوگئے’200ر۔ب میں طلحہ آصف کی موٹرسائیکل ‘موبائل فون ‘نقدی چھین لی گئی’ 68ر۔ب میں ابرارحسین کی نقدی وزیورات لوٹ لئے گئے’47ج ب میں کاشف کی ویگن چھین لی گئی’48ج ب میں عمرمجید کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی’سرگودھا روڈ لاثانی پلی سے محمد ذیشان کی نقدی پونے تین لاکھ چوری ہوگئی’بھائی والا میں محمد رمضان کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی’فیڈمک سے ارشد علی کی موٹرسائیکل چور لے گئے’کوٹ خان محمد سے عدیل اسلم’کشمیر پل کے قریب رخسانہ کا موبائل فون ونقدی چھین لی گئی’گٹ والا پارک سے فہیم انور کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی’جیل پولیس آفیسرکی کوٹھی کے قریب محمد احسان الحق کی نقدی’ موبائل فون’ سروس کارڈ چھین لیاگیا’ ملت چوک میں عاطف کی نقدی وموبائل فون چھین لیا گیا’ اسلامیہ پارک سے زاہد کی نقدی’ موبائل فون چھین لیا گیا’ منصور آباد میں اقبال کی موٹرسائیکل چور لے گئے’ منصور آباد میں اکبر کا رکشہ چوری ہو گیا’ 617 گ ب میں جاوید اقبال کی نقدی’ موبائل فون’ 409 گ ب میں حسن علی کی موٹرسائیکل’ موبائل نقدی’ 415 گ ب میں ابوبکر کی بھینس چوری ہو گئی’ 600 گ ب میں سیف اﷲ’ محمد حسین کا موبائل فون’ نقدی وغیرہ چھین لیا گیا’ لاری اڈا میں اشتعال’ 140 گ ب میں غلام مرتضیٰ کا بکرا چوری ہو گیا۔
50