48

وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی بہو ایف آئی اے میں طلب

لاہور(بیوروچیف)وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی مبینہ تیسری اہلیہ کے بعد بہو کو بھی اثاثوں میں اضافے کی وجہ سے ایف آئی اے میں طلب کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی بہو کے اثاثوں میں بے پناہ اضافے کے معاملے پر ایف آئی اے کا فنانشل مانیٹرنگ یونٹ حرکت میں آگیا، جسکے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ڈائریکشن پر ا یف آئی اے نے پرویز الٰہی کی بہو(مونس الٰہی کی ا ہلیہ) کو طلب کرلیا۔مونس الٰہی کی اہلیہ کے بینک ا کا ؤنٹس اور ان کے نام پرپراپرٹیز میں حالیہ دور میں ار بو ں روپے کا اضافہ ہوا ہے ، جس پر ایف آئی اے نے مونس الٰہ کی اہلیہ کوٹمپل روڈ آفس میں طلب کیا جب کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں یکطرفہ کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے و ز یر ا علیٰ پنجاب کی مبینہ تیسری اہلیہ سائرہ انور کو بھی ا یف آئی اے میں پیش نہ ہونے پر دوبارہ طلب کرنیکا فیصلہ کیا گیا تھا۔آمدن سے زائد اثاثہ جا ت اور بینک اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی رقم جمع ہونیکی رپورٹ ملنے کے بعد وفاقی تحقیقاتی اد ا رے نے سائرہ انور کو3 جنوری کو طلب کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں