43

وزیر اعظم نے بجلی کے بریک ڈائون کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد ( بیوروچیف)وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کے بریک ڈائون کا نوٹس لے لیا ،وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیر اعظم ہائوس کی جانب سے جاری بیان بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن پر وزیر اعظم شہباز شریف نے تشویش کااظہار کیا ہے اور حکام کو فوری طور پر بجلی کی بحالی کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے ،ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر سے رابطہ کیا ہے اور ان سے بجلی کے بریک ڈائون پر رپورٹ طلب کرلی ،وفاقی وزیر کو ہدایت کی گئی کہ بریک ڈاؤن کی وجوہات سے تحریری طور پر وزیراعظم آفس کو آگاہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں