54

پاک امریکہ تعلقات میں بڑا بریک تھرو

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری مذاکرات پراتفاق ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کی امید بڑھنے لگی ہیں، ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات 7 سال بعد بحال ہو رہے ہیں، جو 23 فروری کو واشنگٹن میں ہوں گے۔مذاکرات میں وزیرتجارت سید نوید قمر پاکستانی وفد کی قیادت جبکہ امریکی وفد کی قیادت یوایس ٹی آر کیتھرائن تائی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں