29

پسماندہ علاقوں میں ترقی کاسفر تیز کرنے کیلئے فیسکو کے ترقیاتی کام جلد مکمل کئے جائینگے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر ملک تحسین اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے دور دراز پسماندہ علاقوں میں ترقی کے سفر کو تیز کرنے کے ویژن کے پیش نظرفیسکو ریجن میں برقی ترقیاتی کاموں کو تیز کر دیا گیا ہے تاکہ ان علا قوں کے عوام بھی جدید سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔فیسکو ریجن میں بجلی کے صارفین تک بلا تعطل سپلائی کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔وہ132کے وی بعد ازاں چئیرمین فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز ملک تحسین اعوان، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری خالد جاوید وڑائچ، فیسکو چیف بشیر احمد،بورڈ ڈائریکٹرز نعمان خالد بھٹہ، افتخار انصاری اور دیگرنے گر ڈ کی دوگنی استعداد پر آپ گریڈیشن کا افتتاح کیا۔اور دعا مانگی گئی تقریب میں فیسکو افسران اور عمائدین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں