سرگودھا (بیورو چیف) نگران حکومت نے پنجاب بھر میں وی آئی پیز کی سکیورٹی پر تعینات افسران اور پولیس اہلکاروں کی تفصیل طلب کرلی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ وی آئی پیز کی سکیورٹی پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیل بھی فراہم کی جائے پنجاب پولیس نے سرکاری دفاتر کے علاوہ مختلف جگہوں کو کیمپ آفس ڈکلیئر کرکے وہاں پر تعینات ہونیوالے اہلکاروں کے متعلق بھی تفصیلات طلب کرلی ہیں جبکہ پولیس کے دیگر یونٹ سے 24گاڑیاں اور 554سکیورٹی اہلکار واپس بلوالئے ہیں اسی طرح تمام ڈویژنل ڈی آئی جیز اور ایس ایس پی صاحبان سے اپنے اپنے ڈویژن اور اضلاع میں سکیورٹی کے متعلقہ مکمل تفصیلات اور اخراجات طلب کئے ہیں ۔
41