40

پنجاب فوڈاتھارٹی کا فیکٹری کے گودام پر چھاپہ

ساہیوال(بیورو چیف) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پر فیکٹری کے گودام میں غیر معیاری اور خراب بسکٹ پر چھاپہ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی ہدایات پر آڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز علی خرم کی فوڈ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ ساہیوال میں بسکٹ فیکٹری پر چھاپہ۔چیکنگ کے دوران 10000 بدبودار اور خراب بسکٹ برآمد کر کے موقع پر تلف کر دیے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ملکان کے خلاف بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔خراب اور بدبودار بسکٹ ساہیوال اور لاہور میں مختلف سکولوں، کالجوں میں سپلائی کیئے جانے تھے۔غیر معیاری اور ناقص اجزاء کا خوراک میں استعمال قانوناً جرم ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عوام تک بہترین خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں