43

پنجاب میں خناق اور خسرے سے بچوں کے جاں بحق ہونے کا انکشاف

لاہور(بیوروچیف ) محکمہ صحت پنجاب نے ایک رپورٹ میں جاری کی ہے جس میں صوبے بھرمیں خناق اور خسرے سے بچوں کے جاں بحق ہونیکا انکشاف ہوا ہے ۔محکمہ صحت پنجاب کی ر پو ر ٹ کے مطابق 25 سے 31 دسمبرکے دوران خسرے سے 25 اورخناق سے 9 بچے زندگی کی بازی ہارگئے ، صوبے میں خسرے کے ایک ہز ار932کیسز سامنے آئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق لاہور میں395اورراولپنڈی میں 334 بچے خسرے سے متاثر ہوئے جبکہ صوبے سے خنا ق کے 121کیسز سامنے آئے ہیں۔رپورٹ میںبتایا گیا ہے کہ خناق کے کیسز فیصل آباد، جھنگ، رحیم یار خان اور راولپنڈی میں رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ خسرے کے تصدیق شدہ کیسز میں سے 32 فیصد بچوں نے خسرے سے بچاؤ کی حفاظتی و یکسین کی کوئی خوراک نہیں لی تھی ۔تصدیق شدہ خسرے کے کیسز میں16فیصد نے خسرے کی ایک ویکسین لی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں