17

پولیس کو الیکشن ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کروانے کی ہدایت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضوان احمد کی ضلع بھر کے پولیس افسران سے الیکشن2024 کے حوالہ سے میٹنگ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کی پولیس لائن پولیس ویژن میں ضلع بھر کے پولیس افسران سے الیکشن 2024کے حوالہ سے میٹنگ کی۔میٹنگ میں ضلع بھر کے ایس پیز ،ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ او زاورسیکورٹی افسران ضلع ہذا کی شرکت ۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضوان احمد نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ کوڈ آف کنڈکٹ پر من و عن عمل کرواتے ہوئے پرامن الیکشن کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔سیاسی جماعتوں اور عوام الناس کے جان و مال کے حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے انتخابات کے امن اور شفاف انعقاد کے لئے جاری کردہ ضابطہ اخلاق ،عمومی رویہ اور قواعدو ضوابط پر عمل درآمد کروائے جانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات یقینی بنایا جائے گا۔ ہوائی فائرنگ اوراسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہے ۔غنڈہ گرد عناصر کو پابند سلاسل کیا جائے ۔ جو امیدواران الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں وہ ڈی سی او آفس سے بذریعہ درخواست اجازت نامہ حاصل کرنے پر اپنے ساتھ گن مین رکھ سکیں گے۔ ہم نے بلا امتیاز کام کرتے ہوئے صاف اور شفاف الیکشن منعقد کروانا ہے۔ ہم ایک ٹیم ہیں اور چین آف کمان میں رہتے ہوئے ہم نے ٹیم ورک میں کام کرنا ہے ۔اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایسی تمام تقاریر پر مکمل طور پر پابندی ہے جس کی وجہ سے فرقہ وارانہ جذبات بھڑکیں اور گروہوں کے مابین تنازعات جنم لیں۔جلسوں کے علاوہ لاڈ سپیکر پرمکمل پابندی ہے۔کسی بھی امیدوار کو کسی دیگر امیدوارکے پوسٹر اور بینرہٹانے کی اجازت نہ ہے۔نظم وضبط قائم رکھنے قواعد وضوابط پر عمل درآمد کروانیاور انتخابی بے ضابطگیوں کی روک تھام ہماری اولین ذمہ داری ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں