51

پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو دہشت گردوں نے شہید کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) مسجد سے گھر جانے والے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا ۔تفصیلات کے مطابق ایف آر پی ہیڈ کانسٹیبل گل باران بلوچ ولد عیسیٰ خان سکنہ محلہ ملاح خیل تحصیل درابن جو تھانہ درابن ڈیوٹی پر تعینات تھا گزشتہ رات مسجد سے نماز پڑھنے کے بعد گھر کی طرف روانہ تھا کہ اس کو نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں