ٹوکیو(بیوروچیف)پاک جاپان تاریخ میں پہلی دفعہ پاکستانیوں کے لیے جاپان کے ورکنگ ویزوں کا آغاز ، نو سو پاکستانی ملازمت کے لیے جاپان پہنچ گئے ، پاکستانی خواتین بھی شامل ہیں. دو ہزار ڈالر سے زائد تنخواہ ، رہائش اور دیگر سہولتیں بھی شامل ہیں جبکہ انٹرن شپ ویزے بھی لگنا شروع ہوگئے ، کئی لاکھ ویزوں کی گنجائش ہے اس حوالے سے پاکستان اور جاپان کی نجی تنظیمیں سفارتخانہ پاکستان ٹوکیو اور اوورسیز پاکستانیوں کی وزارت زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو جاپان بھجوانے کے لیے مشترکہ کوششیں کررہی ہیں . سفیر پاکستان کی ہدایات پر بائیس فروری کو سفارتخانہ پاکستان ٹوکیو میں بڑا سیمینار منعقد ہورہا ہے جس میں چالیس سے زائد جاپانی کمپنیاں شریک ہونگی جبکہ پاکستان سے سیکریٹری وزارت اوورسیز پاکستانی اور دیگر سرکاری افسران آن لائن شریک ہونگے .اس حوالے سے کمیونٹی ویلفئر اتاشی عاشج لقمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جاپان میں پاکستانی سفارتخانے اور پاکستان میں وزارت سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل و ترقی، وزارت وفاقی تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ کی مشترکہ کوششوں سے جاپان میں پاکستانی ہنرمندوں کی آمد کا آغاز ہو چکا ہے۔جاپان اور پاکستان کے مابین افرادی قوت کے حوالے سے یہ پہلا موقع ہے کہ جاپانی کمپنیوں نے جاپانی زبان جاننے والے ہنر مند پاکستانیوں کو بطور ٹیکنیکل انٹرنز ہائر کرنا شروع کیا ہے۔اس سلسلے میں سفارتخانہ پاکستان نے جاپانی کمپنیوں کی آگاہی کے لئے جاپان میں پاکستانی افرادی قوت بارے آگاہی سیمینارز کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔
48