18

پیپلزپارٹی پنجاب بھر میں تاریخی کامیابی حاصل کریگی

سرگودھا (بیوروچیف) پاکستان پیپلز پارٹی سرگودھا ہی نہیں بلکہ پنجاب بھر میں تاریخی کامیابی حاصل کریگی اور اس سلسلہ میں جلد سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے تمام بڑے چھوٹے شہروں میں جلسے کرونگا ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے تسنیم احمد قریشی سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ تسنیم احمد قریشی جیسے لوگ پیپلز پارٹی کا سرمایہ ہیں پارٹی کیلئے نہ صرف اپنی قربانیاں دیں بلکہ ہر مشکل وقت میں پیپلز پارٹی کیساتھ کھڑے ہوئے ہیں سرگودھا میں جلسہ کرونگا اور شاہینوں کا گراف بڑھانے کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کہہ دیا ہے کہ وہ تیاریاں کریں انشاء اللہ آئندہ آنیوالی حکومت پیپلز پارٹی کی ہے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اب تخت لاہور پر بھی پیپلز پارٹی ہی برسر اقتدار آئیگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں