کراچی (سپورٹس نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے آٹھویں ایڈیشن کا شیڈول فائنل کرلیا گیا ہے جس کا اعلان جمعہ کو متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کل پی ایس ایل فرنچائزرز کیساتھ حتمی مشاورت کریگا۔ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب اب تک شیڈول کے مطابق ملتان میں ہوگی۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب ملتان سے کراچی منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے مقابلے 4 وینیوز پر کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا آغاز 13 فروری سے ہوگا جبکہ فائنل 19 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل 8 کے میچز لاہور، ملتان، راولپنڈی اور کراچی میں ہوں گے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ملتان اور کراچی جبکہ لاہور اور راولپنڈی کے مقابلے ایک ساتھ ہوں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے نمائشی میچز کوئٹہ میں کروانے کی حکمت عملی پر غور کیا جارہا ہے۔ نمائشی میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے مابین ہوں گا۔
38