30

پی ڈی ایم کوعوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے

کمالیہ(نامہ نگار) سٹی صدر پاکستان تحر یک انصاف سردار ضیاء اللہ ڈوگر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم قیادت نے ملک لوٹا انہیں عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔ عوام دو وقت کی روٹی کے لئے دل رہے ہیں۔ عوام آٹا کیلئے لائنوں میں لگے ہوئی ہیں جبکہ حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ حکمرانوں کو غریب عوام کا کوئی احساس نہیں۔ اگر کسی کے دل میں قوم کا درد ہے تو وہ عمران خان ہیں۔ قوم کی نظریں عمران خان کی طرف ہیں۔ عمران خان کو نجات دھندہ سمجھتے ہیں۔ عمران خان ہی ملک کو بھنور سے نکال کر درست سمت لے جاسکتے ہیں۔ عمران خان عوامی طاقت کے بل بوتے پر اقتدار میں آئے۔ عوام کے مینڈیٹ پر شب خو ن مارا گیا۔ عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ جسپر عوام میں کافی بے چینی پائی جاتی ہے۔ پا کستان کی عوام نے دو مرتبہ ضمنی انتخابات میں چوروں کے ٹولے کو شکست دیکر مستر د کر نیکا پیغام دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں